پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اس شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ’کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ آپ کی شکل رائن گوزلنگ سے بہت ملتی ہے، کیا کبھی کسی نے آپ سے ایسا کہا؟
علی رحمٰن خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’نہیں، مجھے یہ آج پہلی بار آپ نے بتایا ہے کہ میری شکل رائن گوزلنگ سے ملتی ہے لیکن اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کیونکہ رائن گوزلنگ بہت کامیاب اداکار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی کبھی یہ بات نوٹ نہیں کی اور آج سے پہلے مجھے کبھی کسی نے ایسا کہا بھی نہیں۔
علی رحمٰن خان نے مزید کہا کہ رائن گوزلنگ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر مجھے ان سے ملنے کا موقع ملے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سنجیدہ کردار بڑے اچھے انداز میں ادا کرتے ہیں۔