میشا شفیع کا علی ظفر پر الزام، فخرعالم کا اہم بیان سامنے آگیا

میشا شفیع کا علی ظفر پر الزام، فخرعالم کا اہم بیان سامنے آگیا میشا شفیع کا علی ظفر پر الزام، فخرعالم کا اہم بیان سامنے آگیا

گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام، شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس اہم مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیا طیفا واقعی مصیبت میں ہے؟ کہیں یہ شہرت حاصل کرنے کا سستا طریقہ تو نہیں، کسی کی طرفداری کررہا ہوں نہ الزام مسترد کررہا ہوں۔ اللہ کرے یہ صرف ایک غلط فہمی ہو۔ اگر یہ سچ ہے تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

 

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے "چھنو بوائے" پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store