بھارتی میڈیا کی بدتمیزی پر ایشوریا رائے رو پڑیں

بولی وڈ اداکارہ اور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریا رائے بچن کے والد کا انتقال رواں سال ہوا تھا اور گذشتہ روز ان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے ایک تقریب میں شرکت کی۔

اس ایونٹ میں ایشوریا رائے نے اپنے والد کی یاد میں 100 ایسے بچوں کی مفت میں سرجری کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا جو کٹے ہوئے ہونٹ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ایشوریا رائے کی والدہ اور بیٹی آرادھیا بھی یہاں موجود تھیں جبکہ رپورٹرز کی بڑی تعداد بھی یہاں پہنچی۔

ویسے تو یہ ایونٹ بہت مثبت انداز میں شروع ہوا تھا، تاہم بعدازاں میڈیا کے شور اور ایشوریا کی تصاویر لینے پر اداکارہ کافی غصہ اور غمگین ہوگئیں۔

جب اس ایونٹ میں ایشوریا اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ کیک کانٹنے کی لگی، تب کیمرا مینز نے شور مچانا شروع کیا اور اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر بھی لیں۔

کیمرا مینز کی اس ہرکت پر وہاں موجود بچے کافی خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔

یہ دیکھ کر ایشوریا رائے کافی غصہ ہوئیں اور انہوں نے گزارش کی کہ اس موقع پر تصاویر نہ لی جائے۔

اس کے باوجود میڈیا نمائندوں نے اداکارہ کی ایک نہ سنی جس پر ایشوریا نے رونا شروع کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم اس بزنس کو جانتے ہیں ہمارا اس سے تعلق ہے، لیکن ان بچوں کا اس بزنس سے تعلق نہیں، آپ سے گزارش ہے کہ احترام کریں، یہ بچے ہماری دنیا کو نہیں سمجھتے۔

ایشوریا ویسے ہی اپنے والد کی یاد میں کافی غمگین نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ میڈیا نمائندوں کی اس ہرکت پر اور بھی زیادہ دل برداشتہ ہوئیں۔

اس ایونٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایشوریا رائے اپنے والد کی سالگرہ خاص انداز میں منانا چاہتی تھیں اور اس ہی لیے انہوں نے سمائل ٹرین انڈیا نامی این جی او کے ساتھ مل کر ان بچوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store