ارمیلا ماتونڈکر نے نریندر مودی سے متعلق سچ بول دیا

ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فائل فوٹو ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی

ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی ارمیلا ماتونڈکر نے پہلی بار انتخابی مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر فلم بنانا جمہوریت کے ساتھ سنگین مذاق ہے البتہ نریندر مودی پر کامیڈی فلم بنائی جانی چاہئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سے ایسا کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا جو ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی،نریندر مودی دعوی کرتے ہیں کہ ان کی چھاتی 56 انچ چوڑی ہے تاہم ان کی کارکردگی انتہائی بدتر ہے، نریندر مودی نے بطور حکومتی سربراہ کوئی اچھا کارنامہ نہیں دیا، ملک میں غربت اور فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا۔

کانگریس رہنما اور لوک سبھا کی امیدوار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا البتہ اگر ان پر کوئی کامیڈی فلم بنائی جاتی تو بہتر ہوتا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی انتخابی مہم میں وزیر اعظم پر تنقید کی۔یاد رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر حال ہی میں ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ نامی فلم بنائی گئی تھی جس پر بھارتی الیکشن کمیشن نے پابندی لگادی ہے۔

ارمیلا ماٹونڈکر لوک سبھا کے انتخابات سے ایک ماہ قبل ہی کانگریس میں شامل ہوئی تھیں، وہ پہلی بار شمالی ممبئی سے کانگریس کی سیٹ پر لوک سبھا کے انتخابات لڑ رہی ہیں۔ان کے حلقے پر انتخابات کے چوتھے مرحلے یعنی 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store