ناموربالی ووڈ شاعر جاوید اختر کی جان کو خطرہ

ناموربالی ووڈ شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر فائل فوٹو ناموربالی ووڈ شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر

ناموربالی ووڈ شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کو برقع پر پابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

دوروزقبل جاوید اخترنے بھوپال میں ایک تقریب کے دوران ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا اورحکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت میں مسلم خواتین کے برقع پہننے اور نقاب کرنے پر پابندی کے مطالبے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر برقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پربھی پابندی عائد ہونی چاہیئے، قانون برقع اور گھونگھٹ دونوں کے لیے ایک ہونا چاہئے تاہم جاوید اختر کو برقع کے حق میں بیان دینا منگا پڑگیا۔

جاوید اخترکے برقع کے حوالے سے دئیے گئے بیان کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت کرنی سینا نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے بیان پر تین دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنی سینا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مہاراشٹرا ونگ کرنی سینا کے سربراہ جیون سنگھ سولنکی نے جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اپنی حد میں رہو، ریاست راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھاؤ، میں جاوید اخترکو کہنا چاہتا ہوں کہ 3 دن کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگو ورنہ کرنی سینا کا غصہ جھیلنے کے لیےتیار رہو، کرنی سینا اس طرح کے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے۔

جیون سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا کرنی سینا کس طرح جواب د یتی ہے، اگرراجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہرنکالنے کی ہمت رکھتی ہے، ہم 3 دن کا وقت دے رہے ہیں معافی مانگ لو ورنہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔

install suchtv android app on google app store