گریمی ایوارڈز میں ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ روبی کے گلے میں مغل ملکہ کا’’ہیرے کاہار‘ ‘سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔ صدیوں پرانا تاج محل کے ہیرے کا ہار ماضی میں اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی ملکیت بھی رہ چکا ہے جو 2011 میں ہالی ووڈاداکارہ الزبتھ ٹیلر کے انتقال کے بعد نیلامی میں 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہواتھا جو اس وقت انڈین زیورات کے کسی آئٹم کی تاریخ کی ریکارڈ قیمت تھی۔
