معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا فائل فوٹو پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، مومنہ اقبال نے دلہا کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، مومنہ اقبال یکم جون پیا گھر سدھاریں گی۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے منگیتر حمزہ حبیب کے ساتھ 23 مئی کو سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا جس میں اہلخانہ، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مومنہ اقبال نے دلہا کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

مومنہ اقبال کی رخصتی کی تقریب یکم جون کو لاہور میں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store