پاکستان کے معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی اور تین اہلیہ قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسا خان کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں صحافی فرید قریشی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسا خان نے پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار کے بارے میں محبت اور احترام کے جذبات کا کھل کر اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
عروسا خان نے کہا کہ دن کا آغاز تب تک مکمل محسوس نہیں ہوتا جب تک قرۃ العین کو نہ دیکھیں، قرۃ العین نہ صرف ایک بڑی بہن کی طرح سب کا خیال رکھتی ہیں بلکہ ہمارے لئے رہنما اور حوصلہ افزا بھی ہیں۔
اقرار الحسن نے بھی اسی موقع پر اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں اتحاد اور خوشحالی برقرار رکھنے میں ان کا کردار بے مثال ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے، کچھ نے مزاحاً کہا کہ دونوں قرۃ العین سے ڈرتے ہیں، تو تعریفیں کر رہے ہیں، جبکہ دیگر نے قرۃ العین کی صبر، حوصلہ اور مضبوط شخصیت کو سراہا۔