عماد وسیم طلاق کیس: ثانیہ اشفاق کا ثبوتوں سے متعلق جوابی وار

ثانیہ اشفاق کا بیان فائل فوٹو ثانیہ اشفاق کا بیان

اپنی اور پاکستان کے متنازع کرکٹر عماد وسیم کی شادی ٹوٹنے میں تیسرے فریق کے ملوث ہونے کے ثبوت سے متعلق ثانیہ اشفاق کا اہم بیان سامنے آگیا۔

عماد وسیم اپنی نجی زندگی کے حوالے سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، اب ان کے اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کی علیحدگی کے بعد وہ ایک بار پھر سے بری وجوہات کی بنا پر خبروں کو حصہ بن رہے ہیں، ان کی سابق اہلیہ ثانیہ نے شادی ٹوٹنے میں کسی اور کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر جاری اپنے بیان میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ جو بھی ثبوت موجود ہیں وہ عدالت اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے جائیں گے، ان چیزوں کو عوام کے سامنے سوشل میڈیا پر پیش نہیں کیا جاتا۔
انصاف ضرور ملے گا مگر یہ وائرل ہونے والی خبر سے نہیں بلکہ مناسب طریقہ کار کے تحت ملے گا، اور پہلے ہی تکلیف میں مبتلا فریق کو بدنام کرنے یا بھڑکانے کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عماد اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، صارفین نے نائلہ راجہ سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی تناظر میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس میں ایک صارف نے نائلہ راجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ الزامات کے حق میں ثبوت پیش کریں یا واضح طور پر انہیں جھوٹا قرار دیں۔
نائلہ نے تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے قانونی مؤقف اختیار کیا اور کہا تھا کہ ہتکِ عزت کا قانون صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لاگو ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس واقعی شواہد موجود ہوں تو وہ انہیں متعلقہ قانونی فورمز پر پیش کر سکتا ہے بصورتِ دیگر ایسے الزامات محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش کے تناظر میں آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store