اداکارہ صبور علی نے سروگیسی اور بیٹی کو گود لینے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ صبور علی نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھیلنے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی فائل فوٹو اداکارہ صبور علی نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھیلنے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی

اداکارہ صبور علی نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھیلنے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی اور میڈیا کے سامنے وضاحت پیش کی۔ صبور علی نے کہا کہ بیٹی کی ولادت کے بعد جو افواہیں گردش کر رہی تھیں وہ بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خوشی اور فیملی کی پرائیویسی کا احترام ضروری ہے اور اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشی کے لمحات منانا چاہتی ہیں۔

صبور علی نے حال ہی میں ایمن سلیم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، اب ان کے بہن بھائی زیادہ قریب آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کا علم ہونے پر ان کے احساسات بہت مختلف تھے، اس وقت مرحومہ والدہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔

تاہم شوہر علی انصاری، فیملی اور بہن بھائی کے ساتھ نے مشکل وقت آسان کردیا۔

صبور علی کے مطابق انہیں ترکی میں سفر کے دوران حاملہ ہونے کے بارے میں احساس ہوا۔

اس بارے میں سب سے پہلے انہوں نے شوہر کو بتایا، پھر واپسی پر گھر والوں کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرپرائز دینے کا ارادہ تھا مگر طبیعت خراب ہونے کے باعث گھر میں ہی سب کو بلا کر بتایا۔

بہن سجل علی کو جب گھر بلانے کے لیے میسج کیا تو وہ پہلے ہی اندازہ لگا چکی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ایسی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید انہوں نے بچی کو گود لیا ہے۔

یا بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے، کیونکہ انہوں نے دورانِ حمل کوئی مخصوص فوٹو شوٹ نہیں کروایا تھا۔

تاہم، صبور علی نے وضاحت کی کہ انہوں نے حاملہ ہونے کے دوران کئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

مگر اسٹائلنگ اور فوٹو اینگلز پر خاص توجہ دینے کی وجہ سے لوگوں کو ان کے حاملہ ہونے کا اندازہ نہیں ہو سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ جو سوچنا چاہتے ہیں وہ سوچتے رہتے ہیں، اس لیے انسان کو چاہیے کہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہ دے۔

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

اور 19 مارچ 2025 کو انہوں نے بیٹی سرینا کی پیدائش کی اطلاع دی۔

install suchtv android app on google app store