معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے نمائندہ نعیم بٹ عرف سیما بٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کے خلاف نامناسب گفتگو اور پراپیگنڈا کیا جس سے کمیونٹی کے افراد کی دل آزاری ہوئی۔
درخواست ملنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ابتدائی انکوائری شروع کرتے ہوئے ماریہ بی کو 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی۔
ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔