مالی مشکلات میں چل بسنے والے اداکاروں پر خالد انعم کا اظہار خیال

سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہونے والے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو صحیح وقت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ حال ہی میں خالد انعم احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کئی بار عشق ہوا ہے اور یہ مستقبل میں بھی ممکن ہے۔

انہوں نے عشق کو ایک چڑیا اور حسن کو ایک درخت سے تشبیہ دی، کہا کہ چڑیا کبھی کسی ڈال پر اور کبھی کسی اور ڈال پر بیٹھتی ہے، اسی طرح عشق کرنا بھی انسان کے لیے ضروری ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں شادی سے قبل تقریباً 10 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ شادی ہمیشہ بہترین دوست سے کرنی چاہیے کیونکہ وہ آپ کے راز محفوظ رکھتا ہے اور کسی اور کو نہیں بتاتا۔

خالد انعم کے مطابق نئے اداکار بہت سمجھدار ہیں اور صحیح وقت پر پیسوں کو صحیح جگہ پر لگاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اداکار ایسی حالت میں مرجاتا ہے کہ اس کے بعد دوا کے پیسے نہیں ہیں، تو یہ اس کی اپنی غلطی ہے کہ جب اس کے پاس پیسے تھے تو اس نے صحیح وقت پر سرمایہ کاری نہیں کی۔

خالد انعم نے مزید کہا کہ ہمیں بچپن سے ہی پیسوں کو جمع کرنے کا ہنر سیکھنا چاہیے اور مرد ہوں یا عورت، دونوں کو فارغ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ کام کرتے رہنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store