فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز کیلئے تیار

پاکستانی اداکار فواد خان فائل فوٹو پاکستانی اداکار فواد خان

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

فواد خان، جو ہمیشہ اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں، ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی کامیاب ڈراموں اور چند فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی شامل ہے۔

بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئے، مگر فلم اے دل ہے مشکل کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنے سے ان کا فلمی سفر رک گیا۔

نو سال بعد فواد خان فلم ابیر گلال کے ذریعے وانی کپور کے ساتھ واپسی کرنے جا رہے تھے، تاہم مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے باعث اس کی ریلیز روک دی گئی۔

اس دوران فواد خان کو اس بات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر مؤقف اختیار نہیں کیا، جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔

اب تازہ پیش رفت یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا نام بدل کر ’’آبیر گلال‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور یہ فلم سردار جی 3 کی طرح دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

البتہ بھارت میں نہیں دکھائی جائے گی۔ فلم 29 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ فواد خان کےلیے خوشخبری ہے جو پہلے ہی فلم مکمل کر چکے ہیں اور اب اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔

install suchtv android app on google app store