ڈاکٹر زینب کی فیروز خان سے طلاق، مداح حیران!

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کے رشتے پر سوالات فائل فوٹو فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کے رشتے پر سوالات

معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے طلاق سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ڈاکٹرزینب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طلاق کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ سٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کوئی سٹوری پوسٹ نہیں کی۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی غلط خبریں لوگوں کی ذہنی اذیت کی وجہ بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر زینب نے فیروزخان سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب ڈاکٹر زینب نے واضح کردہا ہے کہ یہ تمام مواد جعلی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرزینب اورفیروزخان جون 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اداکار فیروز خان کی یہ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی علیزے سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی۔

لیکن اس کا اختتام 2022 میں طلاق کی صورت میں ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store