شوبزانڈسٹری سے منافقت ختم کرنا چاہوں گی،اداکارہ مریم نفیس

شوبزانڈسٹری سے منافقت ختم کرنا چاہوں گی،اداکارہ مریم نفیس فائل فوٹو شوبزانڈسٹری سے منافقت ختم کرنا چاہوں گی،اداکارہ مریم نفیس

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان تابش ہاشمی نے مختلف کھیل کھیلے اور دلچسپ گفتگو بھی کی۔

پروگرام میں مریم نفیس سے مداحوں نے بھی سوالات کیے اور ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ انڈسٹری سے ایک چیز ختم کرنا ہیں تو وہ کون سی ہوگی؟

اس کے جواب میں مریم نے کہا کہ میں منافقت ختم کرنا چاہوں گی، انڈسٹری میں بہت منافقت ہے، لوگ آپ کے منہ پر اچھے ہوں گے اور آپ کے پیٹھ پیچھے آپ کی برائیاں کریں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس بات پر بہت سارے لوگ مجھے برا بھی بولیں گے۔

install suchtv android app on google app store