جویریہ سعود کا یمنیٰ زیدی سے متعلق متنازع بیان، اداکارہ نے معذرت کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معذرت کرلی ہے فائل فوٹو پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معذرت کرلی ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جویریہ سعود نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران یمنیٰ زیدی کے حوالے سے ایک ایسا تبصرہ کیا جسے متعدد ناظرین نے نامناسب اور طنزیہ قرار دیا۔ہ معاملہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین اور شوبز حلقوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔

اس صورتحال پر یمنیٰ زیدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس تصویر کا حوالہ دیا گیا وہ ان سے متعلق نہیں تھی، اور میزبانوں کو پروگرام میں پیش کیے جانے والے مواد کی درستگی کو یقینی بنانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے اس معاملے کو مزید طول دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب اداکارہ مایا علی نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں کے احترام پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر فنکار اپنی محنت اور لگن کے ذریعے اس مقام تک پہنچتا ہے، لہٰذا ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ ایسے بیانات شوبز انڈسٹری میں منفی رویوں کی عکاسی کرتے ہیں، جن سے گریز ضروری ہے۔

بعدازاں جویریہ سعود نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کنفیوژن اور غلط معلومات کے باعث ٹیم نے سوشل میڈیا پر موجود ایک تصویر کو بغیر تصدیق کے استعمال کیا، جس پر وہ دل سے افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنیٰ زیدی ان کے لیے ہمیشہ قابلِ احترام رہی ہیں اور ان کے کام کے حوالے سے ان کے دل میں بے حد محبت اور قدر موجود ہے۔

جویریہ سعود نے وضاحت کی کہ عمر سے متعلق ان کا تبصرہ غلط فہمی کا شکار ہوا، کیونکہ ان کی بات کسی مخصوص فرد کے بارے میں نہیں بلکہ ایک عمومی رائے تھی۔

install suchtv android app on google app store