زندگی میں خوش کیسے رہا جائے؟ حرا مانی نے اہم مشورہ دے دیا

اداکارہ حرا مانی فائل فوٹو اداکارہ حرا مانی

بے باک اور صاف گو اداکارہ حرا مانی کا ایک حالیہ پیغام سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔

اس بار وہ اپنے بولڈ انداز یا کسی متنازع بیان کے بجائے ایک گہرے اور معنی خیز پیغام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ زندگی میں اصل تبدیلی اچھے کپڑوں یا مہنگی گاڑیوں سے نہیں آتی۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔

حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔

اداکارہ اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکی ہیں کہ انھیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اصل زندگی یہی ہے۔

install suchtv android app on google app store