کومل میر کی شادی؟ یشما گل نے اہم راز افشا کر دیا

اداکارہ یشما گل اور کومل میر فائل فوٹو اداکارہ یشما گل اور کومل میر

اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ کومل میر کی شادی کروانے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ ان کے لیے کافی رشتے آ رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں یشما گل نے بتایا کہ آج کل کومل میر کو بہت سے رشتوں کی پیشکش ہو رہی ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ کومل جلد از جلد گھر بسا لیں۔

یشما گل نے کہا کہ آج کل گھروں میں کومل کی بہت ڈیمانڈ ہے اور انہیں اپنے گھر کا تاج بنانا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کومل میر کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ میں ان کی شادی کروانے کی کوشش کررہی ہوں۔

اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ کومل میر کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ بے وفا ہی کیوں نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا امیر ہو اور بے وفا بھی ہو، تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ آج کے دور میں کوئی وفادار نہیں، اس لیے میں امیر شخص کو ترجیح دوں گی۔

 

install suchtv android app on google app store