نادیہ حسین سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

نادیہ حسین فائل فوٹو نادیہ حسین

ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین کو ’خلیلٗ لفظ مزاحیہ ویڈیو بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ مذکورہ لفظ انبیا کا لقب تھا۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ آج سے ان کی پسندیدہ گالی ’ابے: او خلیلٗ ہے، پھر ویڈیو میں وہ معذرت کرتے ہوئے سنائی دیتی ہیں کہ نہیں نہیں، ان کا مطلب تھا، ’ابے: او ذلیل‘۔

نادیہ حسن کی جانب سے مختصر ویڈیو کو شیئر کیے جانے پر اداکارہ و ماڈل متھیرا سمیت دیگر شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ ’خلیلٗ عربی لفظ ہے، جس کی معنی خدا کا دوست ہے۔

متھیرا نے ان کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”خلیل“ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کی معنی خدا کا دوست ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’خلیل اللہ‘ کا لقب حضرت ابراہیم کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب ہوتا ہے، خدا کا دوست، اس لیے مذکورہ لفظ سے متعلق بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

ان کی طرح صحافی جویریہ صدیقی نے بھی نادیہ حسین پر تنقید کی اور نہیں بتایا کہ خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیا گیا تھا، اس لیے سوچ سمجھ کر ویڈیو بنایا کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں جاہل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی انہیں بتائے کہ خلیل کا لقب نبیوں کو ملا تھا۔

نادیہ حسین نے ایک ایسے وقت میں ویڈیو بنائی ہے جب کہ حال ہی میں ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کے مبینہ اغوا، ان پر تشدد اور ان کی نامناسب ویڈیوز لیک کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سمیت ان کی نامناسب ویڈیوز کو لیک کرنے کے معاملے پر پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store