دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون ہے؟

دانیہ شاہ فائل فوٹو دانیہ شاہ

معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی۔

دانیہ شاہ نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے ہی وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی۔

ویڈیو میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا ہے کہ انہوں نے چند ماہ قبل دوسری شادی کرلی تھی، ان کی زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے، اس لیے انہیں ایک مِحرَم کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مختصر ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے وکیل اور شوہر حکیم شہزاد کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا، جس میں وہ بھی دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق کرتے دکھائی دیے۔

دانیہ شاہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند ماہ قبل ہی مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ سے نکاح کیا تھا اور اب وہ اپنے نکاح کا اقرار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں تیسری شادی کی تھی، جنہوں نے محض 3 ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

بعد ازاں عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے میں شکایت درج کرائی تھی اور دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے اور کراچی کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعتیں بھی ہوئی تھیں اور تاحال ان کے خلاف کیسز زیر سماعت ہیں۔

علاوہ ازیں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ورثا کے خلاف حق وراثت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store