بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان دلہن بننے کو تیار

سارہ علی خان فائل فوٹو سارہ علی خان

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی نواب زادی سارہ علی خان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ آج کل اپنی آنے والی فلم ’میٹرو ان ڈِنو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس فلم کے بعد کوئی نیا پروجیکٹ اس لیے سائن نہیں کیا ہے کیونکہ وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ کی منگنی پہلے ہی کاروبای شخص کے ساتھ ہوچکی ہے جبکہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بڑی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی منگنی ایک امیر کاروباری شخص سے ہوئی ہے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردشی خبروں کے دوران معروف بھارتی جیولری ڈیزائنر اور اداکارہ کی پھپھی یعنی سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے سارہ علی خان کی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’چلو تمہاری شادی کروا دیتے ہیں‘۔

بعدازاں اداکارہ کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا، ان کی شادی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کا نام ساتھی اداکار آدیتہ رائے کپور کے نام سے جوڑا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کس کاروباری شخص سے شادی کرنے والی ہیں اس حوالے سے کوئی مصدقہ خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store