دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والے شوہر کی کیا نشانی ہے؟

دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والے شوہر کی کیا نشانی ہے؟ فائل فوٹو دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والے شوہر کی کیا نشانی ہے؟

وہ مرد حضرات جن کے ذہن میں دوسری شادی کا ارادہ آتا ہے ان کی ایک خاص نشانی سامنے آئی ہے۔

دوسری شادی کا ارادہ کرنے والے مردوں سے متعلق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا علی نے ان کی خاص نشانی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

معروف اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ پہلی شادی ختم کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں۔

اداکارہ کا مردوں کے افیئرز پر کہنا تھا کہ وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ہوتے ہوئے دوسری جگہ بھی تعلقات قائم کرلیتے ہیں۔

حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

پوڈ کاسٹ دوران حبا علی نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store