عید پر پارک میں لگے ہوئے جھولےکے خطرناک مناظر

عید پر جولے سے بچے ہلاک فائل فوٹو عید پر جولے سے بچے ہلاک

عید الفطر کے ایام میں لاہور اور کراچی میں جھولوں کے دو مختلف واقعات میں چار بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے ریس کورس پارک میں بچے جمپنگ جھولا جھول رہے تھے کہ اچانک جھولا گر گیا، جھولا گرنے سے تین بچے معمولی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں ریس کورس پارک انتظامیہ نے بچوں کو جھولے سے بحفاظت نکال لیا اور واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمی بچوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر دی گئی۔

دوسری جانب کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے گر کر ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے، بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی 10 سالہ بچہ اہل خانہ کے ہمراہ رولر کوسٹر رائڈ کے دوران سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ خود کو نہ سنبھال پانے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کا کہنا تھا کہ بچے کو لوگوں نے بہت کہا لیکن اس نے سیفٹی بیلٹ نہیں لگائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store