اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بےشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کچھ برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔
41 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔
اداکارہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔
اس کے بعد 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری جو انکے تیسرے شوہر بھی رہ چکے ہیں، سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی اور انسٹاگرام پر نور نے چند تصاویر بھی جاری کی تھیں جس نے ان خبروں کی تصدیق بھی کردی تھی۔