سابق پی ٹی آئی رہنما کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق رہنما پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے صمصام بخاری نے گزشتہ دنوں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا، نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ ہمارا تعلق رہا ہے، تعلق رہا ہے تو پہلے پی ٹی آئی کے لوگ ہی ہماری جماعت میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا۔

install suchtv android app on google app store