پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحے کے بارے میں بات کی ہے۔
سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان عمران اشرف نے سونیا حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی نے اپنی محنت سے والدین کو گھر بنا کر تحفے میں دیا۔ اُنہوں نے اداکارہ سے یہ سوال بھی کیا کہ جب آپ نے گھر کی چابی اپنی ماں کے ہاتھ میں دی تو کیسا محسوس ہوا؟
سونیا حسین کا والدین کے لیے گھر کا تحفہ سونیا حسین اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ اس وقت میرے احساسات بہت مختلف تھے اور یہ میرے لیے بہت مشکل کام تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں والدین کو سرپرائز دینا چاہتی تھی اس لیے اُنہیں میں نے گھر خریدنے سے پہلے بتایا نہیں تھا کیونکہ یہ کام میں اپنے پورے دل سے ان کے لیے کرنا چاہتی تھی۔
سونیا حسین نے کہا کہ جب میں والدین کو لے کر اس گھر میں گئی تو ان کے چہرے پر جو خوشی تھی اور آنکھوں میں جو خوشی کے آنسو تھے، وہ میرے لیے زندگی میں اس سے زیادہ قیمتی لمحہ اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔