ماہرہ خان بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں

ماہرہ خان فائل فوٹو ماہرہ خان

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہے ہیں۔

جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھارہی ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہی ہیں، اب نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا‘۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی‘۔

install suchtv android app on google app store