ماہرہ خان کی برقعے میں بازار میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی برقعے میں بازار میں گھومنے کی ویڈیو وائرل اسکرین گریب ماہرہ خان کی برقعے میں بازار میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر سہیلیوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ماہرہ خان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔

ویڈیوز میں ماہرہ خان کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اور ان کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اداکارہ نے خود بھی چند دن قبل بہاول پور میں موجودگی کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Babar Zaheer (@iambabarzaheer)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر بہاول پور میں موجودگی کی جو تصاویر شیئر کی تھیں، ان میں ایک تصویر میں اداکارہ کو برقع میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ برقع میں بہاول پور میں کیوں موجود تھیں، تاہم افواہیں ہیں کہ وہ اپنی پہلی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے لیے وہاں موجود تھیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

install suchtv android app on google app store