غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ فائل فوٹو غزہ

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح اور بریج کیمپ پر حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اور العمل اسپتال کے قریب شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، مزید برآں جنوبی لبنان پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 ارکان شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے جبکہ تباہی کے بعد قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

install suchtv android app on google app store