ماہرہ خان کی اگلے ماہ شادی سے متعلق خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا

ماہرہ خان فائل فوٹو ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوب رو اداکارہ ماہرہ خان کی اگلے ماہ شادی سے متعلق خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی بزنس مین سلیم کریم کے ہمراہ دوسری شادی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں تاہم ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خاننے رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انوشے کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردشی خبروں کی تردید کردی تھی۔

واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذالان ہے۔

install suchtv android app on google app store