پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فیروز خان سے متعلق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔فیروز خان کا اس وائرل اسکرین شاٹ میں مداح کو بتانا ہے کہ وہ آج کل شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔
اس حوالے سے نجی ویب سائٹ کی جانب سے اداکار سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا تو فیروز خان نے اس وائرل اسکرین شاٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقیت میں دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔ فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔
اداکار فیروز خان کا خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے نمائندہ سے کہنا تھا کہ ’آپ بھی میرے لیے لڑکی کی تلاش کر سکتی ہیں، آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہو تو مجھے بتائیے گا۔‘