ویڈیو لیک کیس: حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک کا ردعمل سامنے آگیا

صندل خٹک فائل فوٹو صندل خٹک

ویڈیو لیک کے معاملے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں صندل خٹک کا ردعمل سامنے آگیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صندل خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ (حریم شاہ) میڈیا پر الگ چیز بتا رہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے۔

صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے ان کی ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ صندل کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو کلیئر کرنے آئی ہوں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو میں 2 دن جیل میں گزارتی، عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے تعلقات سے متعلق سوال پر صندل کا کہنا تھا کہ اُس کا سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store