اننت امبانی کی سالگرہ پر پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی

اننت امبانی کی سالگرہ پر پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی فائل فوٹو اننت امبانی کی سالگرہ پر پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28ویں سالگرہ کی تقریب شاندار دبئی میں منعقد ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق تقریب میں پاکستان کے دو نامور گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے تقریب میں اپنی آواز سے سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دونوں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے مشہور گانے گائے۔

راحت فتح علی خان نے بولی ووڈ کی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ کا گانا ’تیری میری‘ گایا۔

واضح رہے کہ اننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مکیش امبانی نے گزشتہ سال اننت امبانی کے لیے دبئی میں 80 ملین ڈالر کا محل نما گھر خریدا تھا۔

یاد رہے کہ مکیش امبانی کو ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store