جوتے کی شکل کا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دستیاب

جوتے کی شکل کا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دستیاب فائل فوٹو جوتے کی شکل کا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دستیاب

امریکا میں موجود جوتے کی شکل کے گھر کو قلیل مدتی رہائش کے لیے کرائے پر دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پینسِلوینیا میں موجود یہ ہینز شُو ہاؤس ویلون اور نومی براؤن نے جولائی میں خریدا تھا اور اب انہوں نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ یہ گھر قلیل مدتی رہائش کے لیے دستیاب ہے۔

یہ گھر 1948 میں میہلون ہینز کے شو اسٹور کی چین کے فروغ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور تب سے اب تک متعدد افراد اس کو خرید چکے ہیں۔

گھر کی مرمت کےحوالے سے بات کرتے ہوئے نومی براؤن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اس گھر کی اصل خصوصیات کو محفوظ رکھا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store