دہی سے زبردست سا فیشل کریں اس کے رزلٹ سے آپ کو بھی حیرانی ہوگی۔ تو اب قدرتی اجزاء کا فیشل گھر میں کریں اور کیمیکل کے پراڈکٹس سے جان چھڑائیں۔
دہی سے بے جان چہرے پر رونق آجاتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم، پوٹاشئیم اور زنک کی خوبیاں ہوتی ہیں جو تمام جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مفید ہوتی ہے۔
طریقہ:
٭ کلینزنگ:
سب سے پہلے کلینزنگ کرنے کے لئے آپ دہی اور لیموں کا رس اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر کم ازکم آٹھ منٹ تک مساج کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ اسکربر:
اس کے لئے آپ دہی اور چاول کا آٹا ایک ایک چمچ ملائیں اچھی طرح اور چہرے پر لگائیں، اس مرحلے میں آپ دس سے پندرہ منٹ مساج کریں کیونکہ جلد کے مساموں کی صفائی اس طرح بے حد آسانی سے ہوگی۔
٭ فیس پیک:
بیسن، دہی، ہلدی، شہد، عرقِ گلاب اور لیموں کا جوس یکجان لے لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کرکے پیک بنائیں اور چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ لیجئیے ہوگیا گھر کی بنی دہی کا لاجواب فیشل۔۔۔