500 ملین ڈالر کے اثاثوں کا مالک دنیا کا امیر ترین کتا

گنتھر فور فائل فوٹو گنتھر فور

دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیر ترین انسانوں کا تذکرہ تو بہت سنا ہوگیا لیکن ایک کتا جس کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں، بنگلے اور نوکر ہیں یہ آپ کو شاید پہلی مرتبہ سننے کو ملا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شیفرڈ گنتھر فور کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر (136,423,600,000 پاکستانی روپے) ہے.

اٹلی میں پایا جانے والا جرمن شیفرڈ نسل کا یہ کتا پاپ اسٹار میڈونا کے سابق گھر میں رہتا ہے اور اس کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر بہت جلد ایک ڈاکیومینٹری ’گنتھر ملینز‘ بنائی جائے گی جسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس ڈاکیو مینٹری میں جرمن شیفرڈ کتے کی شہرت کے علاوہ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ اس نے پراپرٹی کیسے بنائی۔

کتے پر ڈاکیومینٹری بنانے والے ڈائریکٹر اوریلین لٹرجی کا کہنا ہے کہ اس کتے کی اسٹوری بہت ہی دلچسپ ہے اور ہر کوئی حیران ہے کہ کیسے ایک کتا اتنا امیر ہو سکتا ہے اور اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزار رہا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کتے کو زیادہ تر پراپرٹی اس کی مالکن کارلوٹا لیبنسائن سے وراثت میں ملی کیونکہ لیبنسٹائن کا ایک ہی بیٹا تھا جس نے خودکشی کر لی تھی اور ایسی صورتحال میں لیبنسٹائن نے 1992 میں مرنے سے قبل ایک ٹرسٹ بنائی اور اپنی ساری دولت اپنے پالتو کتے کے نام کر لی۔

ڈاکیو منٹری میں بتایا گیا ہے کہ گنتھر فور نامی کتا ایک اٹالین فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی مالک ہے۔

install suchtv android app on google app store