نماز پڑھنا میرا فرض ہے:راکھی ساون

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت فائل فوٹو بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

راکھی ساونت کی اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں مزار پر چڑھانے کیلئے پھول اور چادر خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے درگاہ آئی ہیں اور اسکے ساتھ وہ عادل کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے بھی دعا کریں گی۔

اس سے قبل راکھی ساونت کی جانب سے ہنی مون پر جانے سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کا اعلان بھی سامنے آیا تھا۔

راکھی ساونت نے گزشتہ دنوں بزنس مین عادل درانی کے ساتھ شادی کرکے اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد انکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store