تعویز کا اثر الٹا ہونے پر مرید نے پیر کو قتل کردیا

تعویز کا اثر الٹا ہونے پر مرید نے پیر کو قتل کردیا فائل فوٹو تعویز کا اثر الٹا ہونے پر مرید نے پیر کو قتل کردیا

فیصل آباد میں مرید نے بیوی سے صلح کیلئے لئے گئے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

تعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی۔

مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی،

پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store