فیصل آباد میں صنعت کاروں کا بجلی کی قیمتوں میں اضافےپر شدید احتجاج

فیصل آباد میں صنعت کاروں کا  بجلی کی قیمتوں  میں اضافےپر  شدید  احتجاج فائل فوٹو فیصل آباد میں صنعت کاروں کا بجلی کی قیمتوں میں اضافےپر شدید احتجاج

فیصل آباد میں صنعتوں کے لیے 60 سے 115 روپے فی یونٹ تک بجلی کی قیمت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے پاور لومز، سائزنگ اور ایمبرائڈری کے ہزاروں یونٹس بند ہوگئے۔

احتجاج کرنے والے صنعت کار اور مزدور ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور بینرز تھامے سڑکوں پر آگئے۔

ضلع کونسل چوک پراحتجاجی مظاہرے کے دوران روئی کی گانٹھوں کو آگ لگائی گئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

چیئرمین پاور لوم آنرز ایسوسی ایشن خالق وحید رامے نے بتایا کہ 25 ہزار لومز بند ہونے سے لاکھوں ورکرز بےروزگار ہوچکے ہیں۔

ضلع بھر میں 6 ہزار سے زائد ایمبرائڈری یونٹس بھی مہنگی بجلی کے باعث بند کردیئے گئے۔

بجلی بلوں پر ٹیکسز اور فیول پرائس ختم نہ کرنے کی صورت میں صنعت کاروں نے 19 ستمبر سے فیسکو آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

install suchtv android app on google app store