رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد فائل فوٹو رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار جٹ کی رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 پر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store