ہانگ کانگ کی سیاحتی پہچان بننے والا تیرتا ریسٹورنٹ ڈوب گیا

 تیرتا ریسٹورنٹ ڈوب گیا فائل فوٹو تیرتا ریسٹورنٹ ڈوب گیا

جزائر پر مشتمل ہانگ کانگ کی سیاحتی پہچان بننے والا ’جمبو فلوٹنگ‘ تیرنے والا سمندر تقریبا 50 سال بعد ڈوب گیا، جس سے وہاں کے لوگ افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔

’فلوٹنگ جمبو‘ کو 1976 میں بناکر سمندر میں چھوڑ دیا گیا تھا اور یہ تیرتا ہوا ریسٹورنٹ دنیا بھر میں ہانگ کانگ کی سیاحتی پہچان بن گیا تھا۔

206 فٹ لمبے ریسٹورنٹ کو چینی شاہی محل کے طرز پر تعمیر کیا گیا تھا اور اسے دور سے دیکھنے سے ہی چینی کشیدہ کاری اور شاہی محلات کی عکاسی ہوتی تھی۔
’جمبو فلوٹنگ‘ میں بیک وقت 2 ہزار افراد بیٹھ سکتے تھے، ایک بار ریسٹورنٹ، سمندری حیات کو پکڑنے اور محفوظ رکھنے کا ٹینک، تیرتا کچن اور 8 چھوٹی کشتیاں بھی اس کا حصہ تھیں جو سیاحوں کو ساحل سے ریسٹورنٹ تک لانے اور انہیں قریبی علاقوں میں سیاحت کے لیے لے جانے کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔

کورونا کی وجہ سے ’جمبو فلوٹنگ‘ گزشتہ دو سال سے بند تھا، جس وجہ سے ریسٹورنٹ کے مالک سخت مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہوں نے کچھ دن قبل ہی تیرتے ہوٹل کو ہانگ کانگ سے دوسرے نامعلوم مقام منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store