ہانگ کانگ کا سیاحوں کیلئے لاکھوں مفت ایئر ٹکٹس کا اعلان

ہانگ کانگ فائل فوٹو ہانگ کانگ

ہانگ کانگ نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور ملک میں سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے 5 لاکھ ایئر ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے ’ہیلو ہانگ کانگ‘ نامی ایک اسکیم کا اعلان کیا گیا، جس پر دو برسوں سے کام جاری تھا، اس اسکیم کے تحت یکم مارچ سے دنیا بھر میں رہنے والے سیاح ’ورلڈ آف ونرز‘ نامی ویب سائٹ پر جاکر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کو 3 مراحل میں ایئر ٹکٹس دیئے جائیں گے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے پہلے مرحلے میں جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک کے سیاحوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے، اس کے بعد چین کے سیاحوں کو ہانگ کانگ جانے کا موقع ملے گا جبکہ سب سے آخر میں دنیا بھر کے سیاحوں کو ایئر لائنز کے مفت ٹکٹس ملیں گے۔

ٹکٹس ہانگ کانگ کی 3 ایئرلائنز کیتھے پیسیفک، ایچ کے ایکسپریس اور ہانگ کانگ ایئر لائنز کے تعاون سے تقسیم کئے جائیں گے، ان 5 لاکھ ٹکٹوں کی کل رقم 254 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store