ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 155 رنز سے فتح

 پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اہم کرکٹ ٹاکرا آج ہوگا فائل فوٹو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اہم کرکٹ ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں 194 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 193 رنز پر پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے آخری پانچ اوورز میں 77 بنائے گئے جبکہ ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر اعزاز خان نے میچ کے آخری اوور میں 29 رنز دیے۔

میچ کے آغاز میں کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے، میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

ہانگ کانگ

کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنٹ شاہ، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر۔

install suchtv android app on google app store