دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار کانوں والی جاپانی خاتون

دنیا میں سب سے زیادہ لچکدار کانوں والی جاپانی خاتون فائل فوٹو دنیا میں سب سے زیادہ لچکدار کانوں والی جاپانی خاتون

جاپان کی 37 سالہ خاتون آیومی ٹاکاڈا دنیا میں سب سے زیادہ لچکدار کانوں کی مالک ہیں اور اب وہ کان لپیٹ کر اس میں چھتری اُڑس سکتی ہیں اور سیلفی اسٹک بھی سنبھال سکتی ہیں۔

اسکول کی ثانوی جماعت میں انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے کانوں کی لو بہت لچکدار ہیں اور انہیں غیرمعمولی طور پر کھینچا جاسکتا ہے۔ اس کا سب سے پہلا استعمال انہوں نے اس وقت کیا جب وہ دونوں ہاتھوں میں سامان اٹھائے گھر آرہی تھیں کہ بارش ہوگئی۔

آیومی ٹاکاڈا اپنے کان کو ساڑھے چار سینٹی میٹر تک کھینچ سکتی ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میل

اب انہوں نے کان کا کنارہ موڑ کر اس میں چھتری کی سلاخ ٹکا دی اور گھر پہنچیں۔ اب وہ سیلفی اسٹک بھی کان میں پھنسا کر چلتی ہیں اور کان میں قلم ٹکا کر خطاطی بھی کرسکتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں ’لچکدار لڑکی‘ (الاسٹی گرل) کا نام دیا گیا ہے۔

عام انسانوں کے مقابلے میں وہ کان کو ساڑھے چار سینٹی میٹر تک کھینچ سکتی ہیں اور انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ تاہم کان چھوڑنے پر تھوڑی دیر بعد ازخود اپنے مقام پر آجاتا ہے۔

اگرچہ وہ بچپن میں خود اپنے کان کھینچا کرتی تھیں لیکن ان کا خیال ہے کہ لچکدار کانوں کے خواص انہیں قدرت نے عطا کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store