جاپان کے وزیراعظم نے وزیر انصاف کو برطرف کردیا

ہاناشی یاسُوہیرو فائل فوٹو ہاناشی یاسُوہیرو

جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے وزیرِ انصاف ہاناشی یاسُوہیرو کو برطرف کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے وزیرِ انصاف ہاناشی یاسُوہیرو کو برطرف کردیا ہے جو اپنے متنازعہ بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں تھے۔

جاپانی میڈا کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیر انصاف نے وزیراعظم کے دھڑے سے تعلق رکھنے والے ایل ڈی پی کے قانون سازوں کے ایک اجلاس میں بیان دیا تھا کہ ان کے پاس ایک ادنیٰ درجے کی ذمہ داری ہے جو صرف اُس وقت شہ شرخیوں کی زینت بنتی ہے جب وہ سزائے موت کے اجازت نامے جاری کرتے ہیں۔

اس بیان پر شدید تنقید ہوئی تھی جس کے باعث انہیں جمعرات کو ایوان بالا کی انصاف معاملات کمیٹی کے اجلاس میں معافی مانگنا پڑی اور اپنا بیان واپس لینا پڑا تھا۔ حزب اختلاف کے مطالبے کے باوجود وزیر اعظم نے پہلے انہیں تبدیل کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد ازاں جمعہ کے روز ان کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہاناشی اگست میں کابینہ میں پہلی بار بطور وزیر انصاف شامل ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store