ممتاز پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے منگنی کرلی

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی فائل فوٹو گلوکار عاصم اظہر کی منگنی

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر  نے ماڈل میرب علی سے منگنیکر لی۔ گلوکار عاصم اظہر نے منگنی میرب علی سے کی ہے جو ان کی انتہائی قریبی دوست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی منگنی کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن ’’نوروز‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر اپنی اور میرب کی منگنی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ’اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں‘‘۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں دعا کی ہے کہ اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ کے لیے رکھے۔ آمین۔

install suchtv android app on google app store