عالمی بینک نے فاٹا میں بے گھر افراد کیلیے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ کا اعلان کردیا

عالمی بینک فائل فوٹو عالمی بینک

عالمی بینک نے فاٹا میں بے گھر افراد کیلیے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ کا اعلان کردیا ، جس پر وفاقی وزیرخسرو بختیار نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امورمیں ہوئی، معاہدے کے تحت عالمی بینک فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، عالمی بینک کیجانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج 216 ملین ڈالرکا ہے

وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہا عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکر گزارہیں، ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھرافراد کی سپورٹ بچوں کی صحت اورسروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔

خسروبختیار کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی ، 30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لیے دیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے ہنگامی ایجنڈے پر بھی منظور ہونے والی رقم استعمال کی جاسکے گی۔

install suchtv android app on google app store