وزیراعظم کے اعلان کردہ بہترین کنسٹرکشن پیکج، پرکشش رعایت

کنسٹرکشن پیکج فائل فوٹو کنسٹرکشن پیکج

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کے اعلان کردہ کنسٹرکشن پیکج کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیکج کے تحت نہایت پرکشش ٹیکس رعایت حاصل ہوسکتی ہیں۔

ایف بی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کنسٹرکشن پیکج لینڈ بلڈرز اور ڈویلپرز پر لاگو ہوتا ہے پیکج کےدائرہ کار میں نئے اور موجودہ صنعتی و ترقیاتی پراجیکٹس آتےہیں۔

بلڈرز اور ڈویلپرز تعمیرات پر ٹیکس کے فوائدحاصل کرسکتےہیں، پیکج کےتحت ہرمربع فٹ اور مربع گز پر فکسڈ ٹیکس شرح کا اطلاق ہوگا جب کہ کم لاگت ہاؤسنگ پراجیکٹس کیلئے90فیصد ٹیکس میں رعایت ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کےشیئر ہولڈرز کی سہولت کیلئے منافع آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا پیکج کےتحت ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی خاطر خواہ چھوٹ دی گئی ہے، بلڈرز اور ڈویلپرز کو31 دسمبر تک ایف بی آر پررجسٹر ہونا پڑے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پیکج کےتحت پراجیکٹ کی تکمیل30 ستمبر2022 تک یقینی بنانا ہوگی رجسٹریشن کیلئے اکاونٹ، ملکیتی کاغذات،پلان کی تفصیلات درکارہوں گی۔

ایف بی آرکا سسٹم عارضی رجسٹریشن کی سہولت بھی دے رہا ہے، عارضی رجسٹریشن پراجیکٹس پلان کی منظوری پراسیس میں ہونے والوں کیلئے ہے، بلڈرز، ڈویلپرز،خریداروں کی سہولت کیلئےآن لائن سپورٹ فراہم کی جارہی ہے 389پراجیکٹس رجسٹردکیےہیں جن کی مالیت157 ارب روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store