شادی ہالز کھلنے سے پہلے ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا، جانیے تفصیلات

سونا فائل فوٹو سونا

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 47 ڈالر اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کم ہوئے۔

.بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 47 ڈالر کم ہو کر 1988 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900 روپے اور 2487 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 110 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کے لگ بھگ کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

install suchtv android app on google app store