اسٹیٹ بینک نے کتنے افراد کو بے روزگاری سے بچا لیا؟ مرکزی بینک کے بیانات حقائق سامنے لے آئے

سٹیٹ بینک نے کتنے  افراد کو بے روزگاری سے بچا لیا؟ مرکزی بینک کی طرف جاری بیان حقائق سامنے لے آئے فائل فوٹو سٹیٹ بینک نے کتنے افراد کو بے روزگاری سے بچا لیا؟ مرکزی بینک کی طرف جاری بیان حقائق سامنے لے آئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔

install suchtv android app on google app store